اناللہ وانا الیہ راجعون : صبح ہوتے ہی افسوسناک خبر ، پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کو قتل کردیا گیا

اناللہ وانا الیہ راجعون : صبح ہوتے ہی افسوسناک خبر ، پی ٹی آئی کے اہم ترین رہنما کو قتل کردیا گیا

پشاور (ویب ڈیسک) چمکنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جاوید جاں بحق ہوگئے جب کہ ملزمان فائرنگ

کے بعد فرار ہو گئے۔تحریک انصاف کے رہنما جاوید چمکنی کے علاقے محمد زئی کے مقامی چیئرمین ہیں جب کہ واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ اس سےقبل تحریک انصاف شعبہ خو اتین خیبرپختونخوا کی سابق صوبائی نائب صدراور ڈسٹرکٹ کونسل مردان کی رکن نعیمہ ناز قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔ نعیمہ ناز زوجہ ولی خان آفریدی ساکن شیر گڑھ نے تخت بھائی پو لیس کورپورٹ درج کرا تے ہو ئے بتایا کہ وہ اپنی کار میں اپنے بھائی فیصل کے ہمراہ شیر گڑھ سے پشاور جا رہی تھیں کہ پاتی کلاں روڈتخت بھائی میں موٹر سائیکل سوار ملزم شاہ فہد نے پستول دکھاکرراستہ رو کنے کی کو شش اور بعد ازاں فائرنگ کر دی تاہم وہ محفوظ رہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم شاہ فہد جو سعودی عرب میں روزگار کرتاہے، فیس بک پر نعیمہ ناز کوبار بار تنگ کر کے دوستی کی پیشکش کر رہا تھا اور انکار پر کئی بار دھمکیاں دیں جس کی باقاعدہ گزشتہ ماہ تھانہ شیرگڑھ میں رپورٹ درج کی گئی ہے۔ پو لیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کوگرفتارکرلیا ۔ واضح رہے کہ اس سےقبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کیا تاہم اس میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے دہلی قالونی میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔رپورٹس کے مطابق جیسے ہی پی ٹی آئی رہنما کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تو ان کے محافظوں نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہوئے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ساتھ تھی ورنہ آج مار دیا جاتا۔ان کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے گاڑی اور اس میں سوار افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 2 موٹر سائیکل ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.