کیپٹن صفدر نے جب ایک سکھ کو کرسمس کی مبارک باد دی تو سکھ نے ایسا جواب دیا کہ بھری محفل میں شرمندہ ہوگئے

کیپٹن صفدر نے جب ایک سکھ کو کرسمس کی مبارک باد دی تو سکھ نے ایسا جواب دیا کہ بھری محفل میں شرمندہ ہوگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم کے داماد کیپٹن صفدرنے اکتوبر میں قومی اسمبلی کے فلور پر احمدی کمیونٹی سے متعلق دھواں دھار تقریرکی اور قائداعظم یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کا نام بھی بدلنے کا مطالبہ کردیاجس پر انہیں سوشل میڈیا پر بھی بھرپور پذیرائی ملی لیکن ایک مرتبہ پھر کیپٹن صفدر ایسے ہی

ایک معاملے کی وجہ سے خبروں میں آگئے ہیں لیکن اب کی بار انہوں نے کسی کیخلاف بات نہیں کی بلکہ مسیحی بھائیوں کے جم گھٹے میں موجود کیپٹن صفدر نے ایک سکھ شہری کو بھی کرسمس کی مبارکباد دے ڈالی ۔ تفصیلات کے مطابق نیب عدالت کے باہر بظاہرکیپٹن صفدر نے ایک سکھ شہری کو بھی اپنے پاس بلاکر تقریب کا حصہ بنایا اور اسے میری کرسمس”عید مبارک“کہہ دیا جس پر سکھ شہری نے خوشی کا اظہار نہیں کیا بلکہ جواباً کہاکہ ”جائیں، کوئی مسیحی ڈھونڈیں“۔ جبکہ دوسری جانب اسلام آبادہائیکورٹ میں ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت پر رہائی کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ نیب نے اپنی ہی درخواست پر دلائل کیلئے دوبارہ وقت مانگ لیا ہے۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت پر رہائی کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے اپنی ہی درخواست پر دلائل کیلئے دوبارہ وقت مانگتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن کیس میں سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی کا انتظار ہے۔ سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کی جائے۔جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ پہلے بھی تین بار وقت مانگ چکے ہیں۔ آپ بار بار جمعرات کی تاریخ مانگتے ہیں۔ کیا یہ آپ کا لکی ڈے ہے؟جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ منگل اور بدھ کو ٹرائل کورٹ میں سماعت ہوتی ہے اس لیے جمعرات کا وقت مانگا۔عدالت نے پراسیکیوٹر نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈصفدر نے کہا ہے کہ نواز شریف نااہل نہیں بلکہ قوم کے محسن لیڈر ہیں , نااہل وہ لوگ ہیں جنہوں نے نوازشریف کونااہل قراردیا ، جج اورجرنیل ہرتین سال بعد پیداہو سکتے ہیں لیکن لیڈرپچاس سالوں بعد پیداہوتے ہیں. تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پھلڑہ کے مقام پر تناول گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح پرجلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ن کا مزید کہناتھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ آج آزمائش کا وقت ہے ،لیکن نوازشریف ،ان کا خاندان اورجانثارساتھی جرات کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں ، یہودوہنود کے ایجنڈا پرکام کر کے پاکستان کی ترقی کاراستہ روکنے والے کچھ بھی کرلیں مگرقوم نوازشریف کیساتھ ہے. ہمیں ملک میں ہونے والے واقعات کو نوٹ کرنا چاہئیے. اس سے قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد صفدر نے افواجِ پاکستان میں احمدیوں (قادیانیوں) کی بھرتی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے. پچھلے ماہ کو قومی اسمبلی میں نکتۂ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے اعلان کیا کہ وہ افواجِ پاکستان میں قادیانی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھرتیوں پر پابندی کے لیے ایوان میں قرارداد پیش کریں گے. اپنی تقریر میں کیپٹن صفدر نے اسلام آباد کی ‘قائد اعظم یونیورسٹی’ میں شعبۂ طبعیات کا نام بھی تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.