جہانگیر ترین کے بعد تحریک انصاف کا اگلا جنرل سیکرٹری کون،حیران کن نام سامنے آگیا

جہانگیر ترین کے بعد تحریک انصاف کا اگلا جنرل سیکرٹری کون،حیران کن نام سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی سپریم کورٹ سے نا اہلی اور پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفے کے بعد تحریک انصاف کے اندر پارٹی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے جوڑ توڑ تیز ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لیے مشاورتکا عمل جاری ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ جنرل سیکرٹری کا عہدہ خیبر پختونخواہ کو دینے پر مشاورت جاری ہے ۔خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر عاطف خان کو مرکزی جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا قوی امکان ہے۔ البتہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کور کمیٹی کے اجلاس میں متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.