بس 30 مئی تک انتطار کریں اس کے بعد۔۔۔ رانا ثناءاللہ نے قادری اور سیالوی کو خطرناک دھمکی دے ڈالی

بس 30 مئی تک انتطار کریں اس کے بعد۔۔۔ رانا ثناءاللہ نے قادری اور سیالوی کو خطرناک دھمکی دے ڈالی

لاہور(ویب ڈیسک) استعفی مانگنے والے 30مئی تک انتظار کریں .صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا قادری اور سیالوی کو دوٹوک پیغام دیدیا.نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ استعفی ٰ مانگنے والے 30 مئی تک انتظار کریں ۔اپوزیشن طاہرالقادری کی سربراہی میں میں الائنس بنائے۔

سوبسم اللہ ہم بھی دیکھتے ہیں کون کون ساتھ دیتاہے ۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے شہبازشریف کو وزارت عظمی کا اگلا امیدوار بناکرسار ابہام دور کردئیے۔پوری پارٹی فیصلے کی تائید کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں میں وزیر اعلی ٰ کے امیدواروں کافیصلہ بھی الیکشن سے قبل کرلیں گے. ) صوبائی وزیر قانون پنجاب نے ڈاکٹر طاہر القادری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کے بعد قانونی چارہ جوئی آخری آپشن ہے۔رانا ثناء اللہ نے طاہر القادری کی ڈیڈ لائن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا طاہر القادری کی ڈیڈلائن کہیں انکی واپسی کی تیاری تو نہیں، کچھ لوگوں کی سیاست ڈیڈ لائن پر چل رہی ہے، ایک کے بعد دوسری ڈیڈ لائن جاری کر کے ہنگامہ خیزی طاری رکھنا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کے بعد قانونی چارہ جوئی آخری آپشن ہے اور اس کے لئے عدالتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں، حکومت نے نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو غیر سنجیدہ لے رکھا ہے لیکن اب شہداء کے انصاف میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے ماڈل ٹاؤن میں 14 بے گناہوں کی لاشیں گرائی گئیں،حکمرانوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کو غیر سنجیدہ لے رکھا ہے لیکن اب شہداء کے انصاف میں غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دارن 31 دسمبر تک عہدے چھوڑ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.