پاکستان کی آبادی کتنے کروڑ ہوگئی ہے؟ حیران کن اعدادوشمارجاری کر دئیے گئے

پاکستان کی آبادی کتنے کروڑ ہوگئی ہے؟ حیران کن اعدادوشمارجاری کر دئیے گئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پاکستان میں آبادی کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق پاکستانی آبادی میں سالانہ 2اعشاریہ 4فیصد کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے ٗپاکستان کی کل آبادی 20کروڑ 70لاکھ ہو گئی ہے۔حکومت نے تازہ مردم شماری کے عبوری نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان

کی دیہی آبادی 13کروڑ 21لاکھ 89ہزار ہے ٗ شہری آبادی 7کروڑ 55لاکھ 84ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔1998ء سے 2017ء تکپاکستان کی آبادی میں 57فیصد اضافہ ہوا ہے،20برسوں میں دیہی آبادی میں دو اعشاریہ دو تین فیصد اور شہری آبادی میں دو اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔پنجاب کی آبادی 11کروڑ، سندھ کی 4کروڑ 78لاکھ، خیبر پختونخوا کی 3کروڑ 5لاکھ، بلوچستان کی ایک کروڑ 23لاکھ، فاٹا کی 50لاکھ اور اسلام آباد کی 20لاکھ ہے۔اس آبادی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی آبادی شامل نہیں ٗان دونوں علاقوں کی مردم شماری کے نتائج بعد میں پیش کیے جائیں گے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان میں چھٹی مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے مطابق ملک کی آبادی 20 کروڑ 77 لاکھ 74 ہزار پانچ سو بیس افراد پر مشتمل ہے۔ یہ اعدادوشمار پاکستان کے ادارۂ شماریات نے جمعے کو مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پیش کیے ہیں۔ ان اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 19 سالوں کے دوران ملک کی آبادی میں 7,54,22,241افراد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ 57 فیصد اضافے کے برابر ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک کی موجودہ آبادی میں مرد اور خواتین کا تناسب تقریباً برابر ہے اور مردوں کی تعداد خواتین کے مقابلے میں صرف 51 لاکھ زیادہ ہے۔ نامہ نگار فرحت جاوید کے

مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جمعے کو پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں چھٹی مردم و خانہ شماری کے ابتدائی نتائج کو منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ مردم شماری میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو بھی گنتی میں شامل کیا گیا تھا جن کی تعداد 10418 بتائی گئی ہے۔ خواجہ سراؤں کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں تقریباً سات ہزار جبکہ سب سے کم تعداد فاٹا میں 27 ہے۔ ابتدائی نتائج میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں آبادی میں اضافے کی اوسط سالانہ شرح دو اعشاریہ چار فیصد رہی ہے۔ پنجاب اور سندھ میں اس شرح میں کمی آئی ہے جبکہ بلوچستان، خیبر پختونخوا اور فاٹا میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مردم شماری کے نتائج کے مطابق آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہے جو ملکی آبادی کا نصف سے زائد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب کی آبادی 11 کروڑ ہے جس میں دیہی آبادی تقریباً سات کروڑ ہے جبکہ چار کروڑ یا تقریباً 37 فیصد لوگ شہروں میں مقیم ہیں۔ سنہ 1998 میں پنجاب کی آبادی سات کروڑ سے زیادہ تھی۔ آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا صوبہ سندھ ہے جو پونے پانچ کروڑ سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔ یہاں دو کروڑ 49 لاکھ مرد، جبکہ دو کروڑ 29 لاکھ خواتین بستی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.