sheikh

اس شیخ رشید کا کچھ کرنا ہی پڑے گا۔۔۔۔۔۔شریف خاندان نے بڑا فیصلہ کر لیا؟؟دھماکے دار خبر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی قیادت پارٹی اور حکومت کے خلاف ہر محاذ پر عمران خان کا ساتھ دینے اور سخت بیان بازی کرنے والے شیخ رشید کو سیاسی اکھاڑے میں چاروں شانے چت کرنے کےلئے سرگرم عمل ہو گئی ہے۔پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے حلقہ این اے 55میں شیخ رشید کے مقابلے میں الیکشن لڑانے کےلئے سلمان شہباز کا نام فائنل کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے حلقہ این اے 55میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سلمان شہباز کو اتارے جانےکا فیصلہ ہو گیا ہے۔ اس سے قبل مریم نواز نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ آئندہ الیکشن میں شیخ رشید کے خلاف میدان میں اتریں گی

تاہم اب مقدمات اور پیشیوں کے باعث مریم نوازکا نام واپس لے کر شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو شیخ رشید کے خلاف مقابلے کےلئے تیار کیا جا رہا ہے ۔ اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت جلد ہی اجلاس کا انعقاد کر کے اس بارے میں باضابطہ حکمت عملی وضع کرے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.