cancer

مائیکر و ویو اوون استعمال کرتے ہوئے یہ چیز گرم نا کریں، ورنہ کینسر کا باعث بن سکتی ہے

اکثر صارفین پلاسٹک کی کراکری میں کھانے پینے کی اشیاء ڈال کر پھر انہیں اوون میں گرم کرتے ہیں۔ غذائی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ غلطی کینسر کا باعث بھی بن سکتی ہے۔غذائی ماہر اور کلیو لینڈ کلینک میں منیجر آف نیوٹریشن لنڈسے مالون کا کہنا ہے کہ آپ کو پلاسٹک کے کنٹینر دیکھ بھال کر استعمال کرنے چاہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر ان پر مائیکروویو

سیف(Microwave Safe) کا لیبل ہو تو انہیں اوون میں رکھنا چاہیے۔اگر یہ لیبل نہ ہوتو ان کو گرم پانی کی وجہ سے ڈش واشر میں بھی نہیں ڈالنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ جب پلاسٹک گرم ہوتا ہے تو یہ خطرناک بیماریوں جیسے کینسر کا باعث بنتا ہے۔لنڈسے مالون نے یہاں تک کہا کہ اگر پلاسٹک کے کنٹینر پر مائیکرو ویو سیف یا بی پی اے فری کا لیبل بھی ہو تب بھی انہیں اوون میں نہیں رکھنا چاہیے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پلاسٹک کے جو برتن کھردرے ہو چکے ہیں یا اُن کا رنگ بالکل ہی خراب ہو چکا ہے انہیں پھینک دینا چاہیے۔لنڈسے مالون نے کہا کہ صارفین کو شیشے یا سرامک کے برتن استعمال کرنے چاہیے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.