36 child

36بچوں کے باپ بنوں کے 65سالہ گلزار کو اسکی بیوی نے ایسی خوشخبری سنادی کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ضلع بنوں سے تعلق رکھنے والے گلزار خان کے گھر 37 ویں بچے کی پیدائش،گھرکا آنگن خوشیوں سے بھرگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنوں سے تعلق رکھنے والے 65 سالہ گلزار خان کے گھر 37 ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد گھر میں ہر طرف خوشی کا سماں ہے ، زچہ و بچہ صحتمند ہیں۔ 65 سالہ گلزار خان نے چوتھی شادی کرکے

مزید بچے پیدا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اخراجات پورے نہ ہونے کی وجہ سے وہ بچوں کی پرورش ٹھیک طریقے سے نہیں کرپارہا اس لیے حکومت اس کیلئے وظیفہ کا بندوبست کرے تاکہ وہ اپنے بچوں کو صحت و تعلیم کی اچھی سہولیات مہیا کر سکے۔تاحال صوبائی حکومت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آسکا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.