harkat

لاہور میں راتوں رات ’’جمہوریت اور حکومت ‘‘ کیخلاف خطرناک کام ہوگیا،حساس ادارے حرکت میں آگئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں دو کالعدم تنظیموں کی جانب سے حکومت اور جمہوریت مخالف پوسٹرز اور وال چاکنگ کر دی گئی ، نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم تنظیم صوت الامہ اور حزب التحریر کی جانب سے سبزہ زار،ہنجر وال، لٹن روڈ، شیرا کوٹ، سمن آباد اور گلشن راویسمیت دیگر علاقوں میں وال چاکنگ اور پوسٹرز لگائے گئے ہیں جس میں حکومت او رجمہوریت کے خلاف نعر ے درج ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور دیگر حساس ادارے حرکت میں آگئے اورقریب لگے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پوسٹرز لگانے اور
وال چاکنگ کرنے والوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.