ختم نبوت بل میں ترمیم کے لیے کتنے ارب روپے بانٹے گئے؟ (ن) لیگی حکومت کے کالے کرتوت بے نقاب

ختم نبوت بل میں ترمیم کے لیے کتنے ارب روپے بانٹے گئے؟ (ن) لیگی حکومت کے کالے کرتوت بے نقاب

وزیرآباد(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہناہے کہ آئین میں ترمیم کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر 6 ارب روپے بانٹے گئے۔ وزیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نااہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کے لیے آئینی ترمیم کی گئی اور آئین میں ترمیم کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے نام پر 6 ارب روپے بانٹے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بھائی عدلیہ کونشانہ بنائے اور دوسرا وزارت عظمیٰ کے لیے مہم چلائے، ایسا نہیں ہوگا، نواز شریف اور شہباز شریف کے ڈرامے اب نہیں چلیں گے۔سربراہ عوامی لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں طاہرالقادری کیساتھ مل کر فیصلہ کرنے کا اختیاردیا ہے۔ اس سے قبل عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عدلیہ اور اداروں کو گالی دینے والے سڑکوں پر نکلے تو ہم ان کے سامنے کھڑے ہوں گے، اینٹ سے اینٹ بجانے والا گارے اور مٹی کو ملا کر اینٹ سے اینٹ ملانا جانتا ہے۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ اگر بے بس ہوگئی ہے تو استعفے دے کر گھروں کو جائیں،ملک میں انارکی پھیل جائے گی۔ عوام کو عدلیہ، فوج پر اعتماد ہے لیکن اگر انہوں نے ’’ستو‘‘ پی لئے ہیں تو اللہ حافظ۔ عوامی مسلم لگب کے شخ رشد نے نجی ٹی وی پروگرام مں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کای ہے کہ شاہد خاقان عباسی اداروں کو ساتھ ملا کر وکٹ کے دونوں طرف کھل رہا ہے۔ اوپر سے نواز شریف کو کہتا ہے کہ تم مر ے وزیراعظم ہو لکنی اندر خانے وہ مکمل تبدیل ہوچکا ہے۔ چی پ حکومت کو کہتا ہوں کہ اگر عمران خان کی حکومت آئی اور میں اس کے ساتھ ہوا تو ہم مکمل تفتیش کرکے قرضہ قبول کریں گے، ورنہ ہم ایک روپہ بھی نہیں گے۔

چینا میں 400لوگوں کو پھانسی ہوئی لیکن یہاں صرف 10 لوگوں کو پھانسی ہوئی تو باقی سب ٹھکس ہوجائے گا،اگلی حکومت ہماری ہوگی ، عدلیہ اور اداروں کو گالی دینے والے اب حکومت مںا نہیں آئیں گے، ن لگو گلی سڑی سبزی ہے جسے جانور بھی منہ نہیں مارتے، یہ فوجی گھوڑے پر سوار ہونے والے ہںو۔ یہ ضافء الحق کی نرسری مںم پدےا ہونے والے ہںو، پی ٹی آئی اور ڈاکٹر طاہرالقادری بھی نواز شریف کے سامنے کھڑے ہوں گے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ آصف زرداری بہت ماہر سیاستدان ہیں۔ اینٹ سے اینٹ بجانے والا گارے اور مٹی کو ملا کر اینٹ سے اینٹ لگانا جانتا ہے، خواہش ہے وقت پر انتخابات ہوں لیکن ہوتے دکھائی نہیں دیتے۔ عوام نے اپنے ووٹ سے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کس کو ووٹ دیتے ہیں۔ نواز شریف نے ایک آدمی میرٹ پر بھرتی نہیں کیا، صرف وفاداری دیکھی ہے،نیب کے پراسیکیوٹر شریف فیملی کے خلاف کچھ نہیں کھولیں گے ۔یہ دوسرے ملکوں میں جائیدادیں دھڑا دھڑ بیچ رہے ہیں۔شیخ رشید کاکہناتھاکہ 2018ء میں پاکستان میں تبدیلی کا سال ہوگا، جمہوریت کو خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.