jamaema

20 سال بعد پا کستان آنے پر تیا ر

اسلام آباد /لاہور( نیوز ڈیسک )تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے گلو کار سلمان احمد کی دعوت پر 2018ء میں پاکستان آنے کی دعوت قبول کر لی۔ نجی ٹی وی سے گفتگومیںگلوکار سلمان احمد نے بتایا کہ جمائما گولڈ اسمتھ اور میری اہلیہ میں بیس سال سے اچھی دوست ہے، ۔ جمائما گولڈ اسمتھ کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے جو انہوں نے قبول کر لی ہے۔جمائما گولڈ اسمتھ سے کہا کہ میں آپ کا میزبان بننا چاہتا ہوں جس پر جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ میں پاکستان ضرور آئوں گی۔گلوکار سلمان نے مزید کہا کہ جمائما گولڈ اسمتھ کی وجہ سے سپریم کورٹ میں عمران خان کے حق میں فیصلہ ہوا، کیس میں مدد کرنے پر میں نے جمائما گولڈ اسمتھ کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا جمائما گولڈ اسمتھ کا دل پاکستانی ہے، انہوں نے پاکستان چھوڑ کر بھی ملک کا خیال رکھا، جمائما گولڈ اسمتھ نے طلاق کے بعد بھی سب دوستوں سے دوستی رکھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.