dubai

اماراتی حکام نے پاکستانیوں کو ویز ے کا اجراءعارضی طور پر معطل ہونے کے بعد دوبارہ شروع کر دیا

دبئی(نیوز ڈیسک) اماراتی حکام نے پاکستانیوں کو ویز ے کا اجراءعارضی طور پر معطل ہونے کے بعد دوبارہ شروع کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق دبئی حکام نے 30 سے 35 ہزار پاکستانیوں کے سیاحتی ویزے روک لیے تھے جس کے باعث ہزاروں افراد کو ویزوں کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔اماراتی حکام کا کہنا تھاکہ

ڈھائی لاکھ پاکستانیوں کوسیاحتی ویزےجاری کیے جاچکے ہیں۔دبئی سفارتخانے کے حکام نے بتایا کہ پاکستانیوں کے ویزے سسٹم میں خرابی کے باعث رکے، اب سسٹم کی خرابی کو دور کرکے ویزوں کا اجرا شروع کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستانی سفارت خانے نے پاکستانیوں کو سیاحتی ویزے کی مشکلات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔ادھر ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیرمین کا کہنا ہے کہ سیاحتی ویزے نہ ملے تو پاکستانی سیاحوں کو دیگر ملکوں میں بھیجا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.