وہ ایک قدرتی پھل جس کا استعمال مردوں کو ہمیشہ مردانہ کمزوری سے دور رکھتا ہے، جدید تحقیق میں سائنسدانوں نے ایسے پھل کا نام لے لیا کہ کسی نے کبھی یہ فائدہ سوچا بھی نہ تھا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنسی قوت میں کمی اور مخصوص کمزوری کے مسائل سے دوچار مردوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔اب انہیں اس کے لیے مہنگے ترین علاج کروانے کی ضرورت نہیں بلکہ سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل بتا دیا ہے جو ان کے تمام مسائل حل کرکے ان کی ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنا دے گا۔برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ انجلیا کے سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ”منقا (Blackcurrant)باقی تمام پھلوں کی نسبت مرد کی جنسی صحت کے لیے سب سے زیادہ مفید ہے اور اس کے تمام جنسی مسائل کے حل کے لیے ضروری اجزاءکا حامل ہے۔اس میں جنسی قوت کی کمی کو پورا کرنے اور ایستادگی میں اضافہ کرنے کی صلاحیت بلیک بیری سے بھی زیادہ ہے۔“

سائنسدانوں نے مردانہ کمزور ی کا ایسا فوری علاج دریافت کرلیا کہ جان کر مرد دوائیاں کھانا بھول جائیں گے
برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے لیے 25ہزار مردوں کی غذائی عادات کا 10سال تک معائنہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچے کہ جو مرد بہتر ورزش کرتے ہیں اور اپنی خوراک میں پھلوں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں ان میں جنسی صحت کے مسائل دوسروں کی نسبت کم پائے جاتے ہیں۔ اس دوران سائنسدانوں نے مختلف پھلوں کے جنسی صحت پر اثرات کا بھی مطالعہ کیا جس میں معلوم ہوا کہ اس حوالے سے سب سے زیادہ مفید منقا ہے۔ جو مرد باقاعدگی سے کسی بھی شکل میں منقا استعمال کرتے ہیں ان میں جنسی کمزوری کے امکانات دوسروں کی نسبت10فیصد کم ہوتے ہیں۔
یورالوجسٹ وجے سانگر نے ڈیلی سٹار سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ”منقا میں باقی تمام پھلوں سے زیادہ اینتھوسایانین (Anthocyanin)پایا جاتا ہے جو مرد کی جنسی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔اگر کوئی مرد جنسی کمزوری کے مسئلے سے بچنا چاہتا ہے تو اس مرض کو ابتداءمیں ہی کنٹرول کرنا ہو گا اور اس کے لیے خوراک سے بہتر کوئی چیز نہیں۔ایک طویل خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے مردوں کو روزانہ 5وقت پھل اور سبزیاں کھانی چاہئیں اور گوشت سے پرہیز کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ روزانہ دن میں تین سے پانچ بار30منٹ تک ورزش کرنا بھی جنسی صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ جو چیز مذکورہ تمام چیزوں سے زیادہ اہم ہے وہ مردوں کا جنسی طور پر متحرک رہنا ہے۔“واضح رہے کہ اس سے قبل ایک تحقیقاتی رپورٹ میں ماہرین کافی، کستورا مچھلی،پیاز اور کیلے کو بھی جنسی صحت کے لیے بہت مفید قرار دے چکے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.