بریکنگ نیوز: خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں انتخابات کا شیڈول جاری ہو گیا

بریکنگ نیوز: خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں انتخابات کا شیڈول جاری ہو گیا

پشاور (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں ویلج اور نیبر ہوڈ کونسلوں کی خالی نشستوں پرکل21دسمبربروزجمعرات 2017ء کومنعقدہونے والے ساتویں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ انتخابی سامان متعلقہ پولنگ سٹیشنوں کو بجھوا دیا گیا ہے ، پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکرشام 4تک بغیرکسی وقفہ کے جاری رہیگی۔

26دسمبر2017ء کوریٹرننگ افسران نتائج کاحتمی اعلان کرینگے ،جن اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں ان میں نوشہرہ،صوابی،کوہاٹ ،کرک،بنوں لکی مروت ،ڈی آئی خان، ٹانک ،ایبٹ آباد،ہری پوری ،مانسہرہ،سوات،بونیر،شانگلہ ،لوئردیر،اپردیراورچترال شامل ہیں۔واضح رہے کہ تحصیل کونسل اپردیرمیں وارڈداروڑہ جبکہ تحصیل کونسل لوئردیرمیںوارڈ شاہی خیل اوروارڈ ثمرباغ کی خالی نشستوں کے علاوہ ویلج اورنیبرہوڈ کونسلوں میں خالی نشستوں پرضمنی انتخابات منعقدہورہے ہیں۔ ان انتخابات میں مجموعی طورچارلاکھ 84ہزارسے زائدافراداپنی حق رائے دہی کااستعمال کرینگے اس کے لئے مجموعی طور پر 4 سو 18پولنگ سٹیشن اور12سو16پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔اسی طرح کل 4 سو 18 پریذائیڈنگ افسران ،12سو16اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور12سو16پولنگ افسران کی تعیناتی بھی عمل میں لائی گئی ہے جنہیں باقاعدہ تربیت بھی دی گئی ہے۔صوبائی الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا پیرمقبول احمدنے تمام ووٹرزسے اپیل کی ہے کہ وہ بلاخوف وخطراپناحق راہے دہی استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب کے پرامن انعقادکیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کومتعلقہ تحصیل ویلیج اورنیبرہوڈکونسلوں میں مقامی چھٹی کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی تیاریوں کیلئے 22دسمبر کو اجلاس طلب کرلیا۔

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ڈیڈ لاک ختم ہونے کے بعد بل گزشتہ روز سینیٹ میں پیش کیا گیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ذرائع کے مطابق بل منظور ہونے کے بعد نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کیلئے الیکشن کمیشن نے بھی تیاریاں شروع کردیں اور اس حوالے سے چیف سیکریٹریز کا اجلاس 22 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے لیے ابتدائی کام پہلے ہی مکمل کرچکا ہے اور اس اجلاس میں ان انتظامات کو حتمی شکل دی جائیگی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹریز کو حلقہ بندیوں کے لیے محکمہ ریونیو کے نقشے بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحصیل ممبر یو سی لبڑ کوٹ محمد فاروق اعوان کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے اسے بحال کر دیا۔ فیصلہ کے بعد (آج) جمعرات کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا گیا، پی ٹی آئی تحصیل ممبر کے خلاف پی ٹی آئی کے موجودہ امیدوار امجد خان نے درخواست دائر کر رکھی تھی جس کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے سنایا۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل لبر کوٹ سے پی ٹی آئی کے تحصیل ممبر محمد فاروق اعوان کے خلاف بلدیاتی الیکشن میں تحصیل کونسل کے امیدوار محمد امجد نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی، مذکورہ ممبر محکمہ سوئی گیس کا ملازم ہے اور اس کی تحصیل ممبر شپ ختم کی جائے۔ عدالت نے محمد فاروق اعوان کو معطل کر کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو دوبارہ حلقہ میں الیکشن کے احکامات جاری کئے تھے تاہم گذشتہ روز الیکشن ٹریبونل نے محمد فاروق کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.