jamaema

جمائما خان کو پاکستانی سیاست میں لانے کا مطالبہ ، شیخ رشید کے بعد عوامی مطالبے نے سب کو حیران کردیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شیخ رشید کے بعد عوام نے بھی جمائما خان کو پاکستان کی سیاست میں واپس لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اللہ کے بعد اگر کسی نے نااہل ہونے سے بچایا ہے تو وہ جمائما خان ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جمائما خان جیسی وفادار عورت بہت کم ملتی ہے۔شیخ رشید نے عمران خان کو

مشورہ دیا ہے کہ وہ جمائما خان سے دوبارہ شادی کر لیں۔ جبکہ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے جمائما خان کو پاکستان کی سیاست میں لانے کا بھی اعلان کیا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ راولپنڈی کے جلسے میں جمائما خان کو مدعو کریں گے۔ شیخ رشید کے اس اعلان کے بعد ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے عوامی رائے جاننے کی کوشش کی گئی۔ عوام نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو جمائما خان کا شکرگزار ہونا چاہیئے۔ عوام کی اکثریت نے شیخ رشید کے مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے تحریک انصاف کی سابقہ اہلیہ جمائما خان کو بھی پاکستان کی سیاست میں لانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.