بات رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ سے بڑھ گئی، پیر حمید الدین سیالو ی نے ایسا خطرناک مطالبہ کر دیا کہ پوری (ن) لیگ ہل گئی

بات رانا ثناءاللہ کے استعفیٰ سے بڑھ گئی، پیر حمید الدین سیالو ی نے ایسا خطرناک مطالبہ کر دیا کہ پوری (ن) لیگ ہل گئی

سرگودھا(ویب ڈیسک) پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے کہا رانا ثنا اللہ اور ان کے استعفے کیساتھ چند دن میں حاضر ہوں گے لیکن ابھی تک چند دن ختم نہیں ہوئے؟تفصیلات کے مطابق حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے وزیراعلیٰ پناجب نے کہا تھا رانا ثنا اور اس کے استعفیٰ کے ساتھ چند روز میں حاضر ہو جاؤں گا

لیکن ابھی تک چند دن ختم نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا اگر ہمارے مطالبات نہیں مانے گئے تو حکومت کی بات بھی نہیں مانیں گے۔سیال شریف میں علماء مشائخ کنونشن سے حمید الدین سیالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ختم نبوت کی تحریک کو جاری رکھیں گے اور اس کیلئے جان دینے کو بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا رانا ثنا کے استعفیٰ کی ضرورت نہیں، ہمارا مقصد حکومت گرانا نہیں۔ پیر آف سیال شریف پیر حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ ایک رانا ثنا اللہ کے استعفے سے بات نہیں بنے گی۔ بلکہ شہباز شریف سمیت پوری کابینہ کے استعفے چاہیں۔ ختم نبوت کے معاملے پر خود کو قربان کر دیں گے ۔سرگودھا کے علاقے سیال شریف میں علما اور مشائخ کا اہم اجلاس سے خطاب کے دوران پیر حمید الدین نے مزید کہا کہ تمام کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے ۔اجلاس میں ملک بھر سے علما کرام اور مشائخ عظام بھی آئے ۔ اجلاس میں 24 دسمبر کی گوجرانوالہ کانفرنس سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سیال شریف درگاہ کے پیر محمد حمید الدین سیالوی نے عہد کیا ہے کہ وہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مستعفی ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے

اور اس سلسلے میں آج (اتوار 10 دسمبر) کو فیصل آباد میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس میں 50 ارکان پارلیمنٹ اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔سیال شریف درگاہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہمختلف مشہور مزارات کے گدی نشین اس کانفرنس میں شرکت کریں گے جبکہ مختلف یونین کونسلز کے چیئرمین اور کانسلر اپنے استعفے کا اعلان بھی کریں گے۔واضح رہے کہ جھنگ سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی شیخ محمد اکرم اور چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے مولانا رحمت اللہ جبکہ سرگودھا سے رکن صوبائی اسمبلی غلام نظام الدین سیالوی اورجھنگ سے غلام بی بی بھروانا نے اپنے استعفے حمید الدین سیالوی کو جمع کرا دیئے ہیں، اس کے علاوہ دیگر ارکان کا ختم نبوت کانفرنس میں استعفے دینے کا امکان ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سیال شریف کے پیر ارکان پارلیمنٹ کے استعفوں کا اعلان نہیں کریں گے جب تک ارکان اعلان کے بعد اپنا استعفیٰ جمع نہیں کرا دیتے۔خیال رہے کہ پیر حمدالدین سیالوی نے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے مذہبی اقلیت کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا اور مطالبہ پورا نہ ہونے پر اپنے زیر اثر 14 ارکان پارلیمنٹ کے استعفے کا اعلان کیا تھا۔اس اعلان کے بعد پنجاب کے وزیر برائے مذہبی امور زعیم قادری اور قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ملک وارث کلو نے پیر سیالوی کو یقین دہانی کرائی تھی کہ رانا ثناء اللہ ان کے سامنے پیش ہوں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.