tareen

نااہلی ختم ہونیکاامکا ن ،جہانگیرترین کوبڑی خوشخبری مل گئی

لاہور (ویب ڈیسک) فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے لیے جانے کی امید ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی رائے میں جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ کمزور ہے۔ اس حوالے سے قانونی ماہرین سے تفصیلی تبادلہ خیال

کیا گیا ہے۔ اسی لیے جہانگیر ترین کی نااہلی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ نظر ثانی کی اپیل میں جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ واپس لے لیے جانے کی امید ہے۔ جبکہ جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کیلئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.