saudi

تاریخ کا سب سے مہنگامنصوبہ،سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے پانچ کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بحر احمر کے ساحل پر سرمایہ کاری، سیاحت اور تجارت کے سب سے بڑے منصوبے نیوم کے اعلان کو دنیا بھر میں ان کے انقلاب آفریں اقدامات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الریاض کے شاہ عبدالعزیز کانفرنس سینٹرمیں ’نیوم‘ جیسے میگاپروجیکٹ کے اعلان کے موقع پر اقتصادی اور کاروباری شعبے سے وابستہ ہزاروں شخصیات نے شرکت کی۔ جب شہزادہ محمد بن سلمان نے ’نیوم‘ سٹی پروجیکٹ کے لیے 5 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تو حاضرین نے ان

کے اس غیرمعمولی منصوبے پر حیرت کا اظہار کیا اور سب نے کھل کر ان کے معاشی ویڑن کو داد تحسین پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.