wali

نیوم سٹی پراجیکٹ،سعودی ولی عہد نے کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا،جانئے

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے بحر احمر کے ساحل پر سرمایہ کاری، سیاحت اور تجارت کے سب سے بڑے منصوبے نیوم کے اعلان کو دنیا بھر میں ان کے انقلاب آفریں اقدامات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق الریاض کے شاہ عبدالعزیز کانفرنس سینٹرمیں ’نیوم‘جیسے میگا پروجیکٹ کے اعلان کے موقع پر اقتصادی اور کاروباری شعبے سے وابستہ ہزاروں شخصیات نے شرکت کی۔ جب شہزادہ محمد بن سلمان نے ’نیوم‘ سٹی پروجیکٹ کے لیے 5 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تو حاضرین نے ان کے
اس غیرمعمولی منصوبے پر حیرت کا اظہار کیا اور سب نے کھل کر ان کے معاشی ویڑن کو داد تحسین پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.