گزشتہ روز عمران خان کے ساتھ ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ ان کی آںکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ زار وقطار رونے لگے

گزشتہ روز عمران خان کے ساتھ ایسا کیا واقعہ پیش آیا کہ ان کی آںکھوں میں آنسو آ گئے اور وہ زار وقطار رونے لگے

لاہور( این این آئی )تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پارٹی کی دیرینہ رہنما سیدہ سلونی بخاری کی پارٹی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے ۔ عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور عبد العلیم خان کے ہمراہ گلبرگ میں سلونی بخاری کی رسم قل اور اجتماعی دعا میں شرکت کی ۔

عمران خان کا کہنا تھاکہ سلونی بخاری سے زیادہ کسی نے بھی پارٹی کے نظریے کے لیے اتنا کام نہیں کیا۔ان کی 21سال سے پارٹی سے وابستگی تھی،پارٹی کے مشکل وقت میں سلونی بخاری نے میرا ساتھ دیا، مرحومہ کی پارٹی کے لیے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں۔عمران خان سلونی بخاری کی پارٹی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئے ۔دوسری جانب خبر ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہلی کے فیصلے کے بعد سابق ممبر قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین اپنی فیملی کے ہمرا ہ لندن پہنچ گئے ہیں، وہ چند روز لندن میں قیام کریں گے۔سابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جہانگیر خان کو سپریم کورٹ نے تاحال سیاست سے نا اہل قرار دینا کا فیصلہ سنایا تھا ، جس کے بعد انہوں نے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد جہانگیر خان ترین نے چند دن ملک سے باہر گزارنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ اپنی فیملی کے ہمرا ہ لندن پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سابق ایم این اے جہانگیر خان ترین کو اپنی لندن میں موجود جائیداد نہ بتانے پر نا اہل قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.