سانحہ ماڈل ٹاون کیس : شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے بھاگنے کے تمام راستے بند ، طاہرالقادری نے چپکے سے بڑا کارڈ کھیل دیا

سانحہ ماڈل ٹاون کیس : شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے بھاگنے کے تمام راستے بند ، طاہرالقادری نے چپکے سے بڑا کارڈ کھیل دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ حکومت کیخلاف بڑے اور تاریخی احتجاج کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اس مرتبہ جلد واپس جانے کیلئے پاکستان نہیں آئے۔ حکومت کیخلاف بڑے اور تاریخی احتجاج کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

اس احتجاج میں پاکستان عوامی تحریک کے ہمراہ دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی اس احتجاج میں حصہ لیں گی۔ یہ احتجاج فیصلہ کن ہوگا۔ طاہر القادری کا مزید کہنا ہے کہ وہ اس احتجاج میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ بٹھا کر دکھائیں گے۔ دونوں جماعتیں ان کے دائیں بائیں بیٹھیں گی۔ واضح رہے کہ علامہ طاہر القادری سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آنے کے بعد سے پاکستان میں ہی قیام کیے ہوئے ہیں۔ طاہر القادری نے اعلان کر رکھا ہے کہ وہ اس مرتبہ سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کیلئے انصاف حاصل کرکے ہی واپس جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.