میں سو جاؤں یا مصطفیؐ کہتے کہتے ،مسجد میں نعت پڑھتے پڑھتے نعت خواں انتقال کرگیا

میں سو جاؤں یا مصطفیؐ کہتے کہتے ،مسجد میں نعت پڑھتے پڑھتے نعت خواں انتقال کرگیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نعت پڑھتے ہوئے 80سالہ بزرگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کردیا، تفصیل کے مطابق داجل کے نواحی موضع کا رہائشی 80سالہ بزرگ گل محمد گھر کی نزدیکی مسجد میں نماز عصر اداکرنے گیا،نماز کی ادائیگی کے بعد وہ نعت پڑھ رہا تھا کہ دل کا دورہ پڑنے سےانتقال کر گئے ۔مقامی افراد کے مطابق بزرگ باقاعدگی سے نماز پڑھتا تھا ۔عینی شاہدین کے مطابق گل محمد موقع پر انتقال کر گیا تھا ۔موت کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔گل محمد کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔گھر میں تعزیت کرنےوالوں کا تانتا بندھا ہواہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.