ishaq dar

اسحاق ڈار لندن میں بیٹھ کر گورنر سٹیٹ بینک کوکیا ہدایات دے رہے ہیں ،تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی محمد مالک نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اسحاق ڈار لندن سے بیٹھ کر گورنر اسٹیٹ بینک کو کرنسی سے متعلق ہدایات جاری کر رہے ہیں،محمد مالک نے کہا کہ اگر گورنر سٹیٹ بینک اگر میری خبر کی تردید کردیں تو میں ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے موبائل ریکارڈز اور بینک کے سرکاری نمبرز سمیت تمام فون ریکارڈز بھی سامنے لے آئیں تاکہمعلوم ہو سکے کہ لندن سے کس نمبر سے کال آتی ہے اور کتنی مرتبہ بات ہوئی ہے۔انہوں

نے کہا کہ اگر ایک اشتہاری شخص سٹیٹ بینک کے گورنر کو ہدایات جاری کر رہا ہے تو یہ ایک لمحہ فکریہ ہے۔پروگرام کے دوران محمد مالک نے کہا کہ دوسری جانب چیف جسٹس بھی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ اب فیصلے کسی کی مرضی کےمطابق نہیں ہوں گے۔ نواز شریف کو لگا تھا کہ جسٹس ثاقب نثار جسٹس قیوم بن کر چلیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.