absar

چیئرمین پیمراابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار،عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور (آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے چیئرمین پیمراابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قراردےدی اورانہیں عہدے سے ہٹا دیا، تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ اظہرصدیق نے چیئرمین پیمراابصارعالم کی تعیناتی کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیاتھاجس میں کہاگیا تھا کہ ابصار عالم کی چیئرمین پیمرا تعیناتی کیلئے دو بار اخبارات میںاشتہار دیئے گئے پہلے اشتہار میں وہ چیئرمین پیمرا کے معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے دلائل سننے کے بعد29 نومبرکوفیصلہ محفوظ کیاتھا،آج فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردے دیا۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ چیئرمین پیمرا کو میرٹ سے ہٹ کر تعینات کیا گیا،ابصار عالم کی تعیناتی شفاف طریقے سے نہیں ہوئی،عدالت کا کہناتھا کہ تعیناتی سپریم کورٹ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے،لہٰذاحکومت میرٹ اور قوانین کے مطابق فوری نئی تعیناتی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.