nawaz

بریکنگ نیوز : نواز شریف کو وطن واپس پہنچتے ہی پہلا بڑا دھچکا ، عدالت سے ن لیگ کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

بریکنگ نیوز : نواز شریف کو وطن واپس پہنچتے ہی پہلا بڑا دھچکا ، عدالت سے ن لیگ کے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں عدلیہ مخالف تقاریرپرپابندی کیلئے متفرق درخواست سماعت کیلئے منظورکر لی گئی،جسٹس شاہدکریم درخواست کی سماعت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں مریم نواز ودیگر لیگی رہنماؤں کی تقاریرپرپابندی کیلئے درخواست دائرکر دی گئی ،درخواست میں دانیال عزیز،جاویدہاشمی ودیگرکے نام بھی شامل ہیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ نوازشریف کی نااہلی پرلیگی یہ بھی پڑھیں
رہنماعدلیہ مخالف تقاریرکررہے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ لیگی رہنماﺅں کی عدلیہ مخالف تقریر پرپابندی لگائی جائے اور ان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے، عدالت نے موقف سننے کے بعد درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی۔ واضح رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے ایبٹ آباد جلسے میں عدلیہ مخالف تقریر کرنے پرسابق وزیر اعظم نواز شریف اور اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 نومبر تک جواب طلب کر لیالاہور کےایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیاض بٹر نے کیس کی سماعت کی، پاکستان تحریک انصاف کی رہنما تنزیلہ عمران کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف اور اسفند یار ولی نے ایبٹ آباد جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر کی،دونوں سیاست دانوں نے عوام کو ملکی اداروں کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، عدلیہ کے خلاف نفرت پر مبنی ان کی تقاریر غداری کے زمرے میں آتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.