maryam

دنیا کی بااثر اور طاقتور ترین خواتین کی فہرست آگئی۔۔مریم نواز کون سے نمبر پر آگئیں؟؟؟پاکستانیوں کےلئے بڑی خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کی بااثر ترین خواتین کی فہرست جاری کر دی گئی ہے ۔ان خواتین میں سابق وزیراعظم میاںنواز شریف کی صاحبزادی کا بھی نام فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نوازدنیا بھر کی طاقتور اور باثر ترین خواتین کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔ اس فہرست میں ان خواتین کا ذکر ہے جنھوںنے نا مساعد حالات کا مقابلہ

کرنے کےلئے طویل جد وجہد کی اور پھر ایک دن کامیابی کے انتہائی بلند مقام پر پہنچ گئیں۔ ان میں کئی خواتین ایسی بھی ہیں جو جنسی زیادتیوں ، تشدد ، صنفی امتیاز اور ایسے کئی منفی رویوں کا سامنا کرتی رہیں۔ تاہم مریم نواز کو اس فہرست میں ان کی طویل سیاسی جہدو جہد کے بعد شامل کیا گیا ہے۔ اگرچہ مریم نواز کو سیاست میں نمایاں مقام ملنے کا کریڈٹ ان کے والد نوازشریف کو جاتا ہے جو تین بار ملک کے وزیر اعظم رہے تاہم نوازشریف کی نا اہلی سے قبل اور اسکے بعد مسلم لیگ (ن)جن مشکلات میں گھری ہوئی تھی مریم نواز خاصی حد تک پارٹی کو نکالنےمیں کامیاب ہوئی ہیں۔ ملک کے سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ایک کونے میں جا لگی تھی لیکن مریم نواز نے اپنی جد و جہد سے پارٹی کو دوبارہ سیاسی اکھاڑے کے درمیان میں لا کھڑا کیا۔بااثر اور طاقتور خواتین کی فہرست میں مریم نواز کا گیارہواں نمبر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.