dr qadeer

ڈاکٹر عبد القدیر خان کے انتقال کی خبریں،اب کس حال میں ہیں؟قوم کے نام پیغام جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے کیونکہ ایسے لوگوں کی خواہشیں پوری ہونے لگیں تو پاکستان میں تو کوئی جانور بھی نہ زندہ بچے،محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بالکل صحتمند ہوں،عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر بالکل کان نہ دھریں۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ کسی نے انٹرنیٹ اور واٹس ایپ کے ذریعے میرے انتقال کی جھوٹی خبر پھیلا دی ۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی

ہےکیونکہ ایسے لوگوں کی خواہشیں پوری ہونے لگیں تو پاکستان میں تو کوئی جانور بھی نہ زندہ بچے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ تمام کرم صرف اللہ تعالی کے ہاتھ میں جس کی بدولت میں بالکل ٹھیک ٹھاک اور صحتمند ہوں۔ان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جو ہمیشہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں، میری ان سے درخواست ہے کہ وہ مجھے ایسے ہی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ تعالی آپ سب کا حامی وناصر ہو۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی آپ سب کو ہر شر اور برائی سے محفوظ رکھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.