حیرت ہے بھئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی والوں کو عمران خان کی اہلیت پر نہ خوشی ہوئی نہ دکھ ، البتہ حیرت ضرور ہو رہی ہے ، مگر کیوں ؟ اصل وجہ بھی بالآخر سامنے آ گئی

حیرت ہے بھئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیپلز پارٹی والوں کو عمران خان کی اہلیت پر نہ خوشی ہوئی نہ دکھ ، البتہ حیرت ضرور ہو رہی ہے ، مگر کیوں ؟ اصل وجہ بھی بالآخر سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ حیرت ہے جس الزام میں وزیراعظم کو نااہل کیا جاتا ہے اسی میں عمران خان اہل ٹھرتے ہیں،مسلم لیگ کے ایک نمبر کو اُڑا کر دو نمبر کو بچا دیا گیا ہے، عمران خان کا انجن ناکارہ ہو گیا اور اے ٹی ایم مشین بھی بند ہو گئی ہے ۔

پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور نے حدیبیہ ریفرنس، عمران خان اور جہانگیر ترین کے فیصلوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے فیصلے سمجھ سے بالاتر ہیں، سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے حدیبیہ ریفرنس کھولنے کا حکم دیا تھا، پانچ رکنی بنچ کے فیصلے کو تین ججوں نے مسترد کر دیا، پانچ رکنی بنچ کہتا ہے کہ ریفرنس کھولیں اور تین جج کہتے ہیں نہ کھولیں۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے جس الزام میں وزیراعظم کو نااہل کیا جاتا ہے اسی میں عمران خان اہل ٹھرتے ہیں،نواز شریف نے بھی اثاثے چھپائے اور عمران خان نے بھی ایک نااہل تو دوسرا اہل کیسے؟۔عمران خان نے خود اعتراف کیا کہ ٹیکس بچانے کیلئے نیازی سروسز آف شور بنائی، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ پی ٹی آئی کے ایک نمبر کو بچا دونمبر کو اڑا دیا گیا ہے،مسلم لیگ کے ایک نمبر کو اڑا کر دو نمبر کو بچا دیا گیا ہے، عمران خان کا انجن ناکارہ ہو گیا اور اے ٹی ایم مشین بھی بند ہو گئی ۔ ایک سینیئر سیاسی تجزیہ کار (نامعلوم )نے پیپلز پارٹی کے ان گول مول بیانات اور ملے جلے رد عمل کی اصل وجہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی پر پیپلز پارٹی والوں کی ایک مشکل تو آسان ہو گئی تھی اور دوسری اس سے بڑی مشکل عمران خان کی صورت میں بدستور موجود تھی جو عمران خان کی نااہلی کی صورت میں ختم ہو جاتی مگر پیپلز پارٹی والوں کے نصیب میں نہ تو یہ خوشی تھی اور نہ ہی 2018 کے انتخابات میں جیت، اسی غم میں بے چارے اس طرح کے بیانات داغ رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.