سپیکرایاز صادق کا خدشہ درست نکلا۔۔پہلا استعفی قومی اسمبلی کو موصول ہو گیا

سپیکرایاز صادق کا خدشہ درست نکلا۔۔پہلا استعفی قومی اسمبلی کو موصول ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی کے استعفے موصول ہونے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ کا استعفیٰ اسپیکر سردار ایاز صادق کو موصول ہوگیا۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے حکام کے مطابق غلام بی بی بھروانہ کا استعفیٰ ڈاک کے ذریعے بھجوایا گیاتاہم اسپیکر ایاز صادق نے ابھی استعفیٰ کا جائزہ نہیں لیا۔غلام بی بی بھروانہ این اے 87 (چنیوٹ/جھنگ) سے

رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئی تھیں، انہوں نے پیر حمید الدین سیالوی کے جلسے میں مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ ختم نبوت کانفرنس کے دوران (ن ) لیگ کے پانچ اراکین اسمبلی نے رکنیت سے استعفے دیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.