بریکنگ نیوز: اب جو بھی ہوجائے ہم۔۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کے استعفے کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل طے کر لیا

بریکنگ نیوز: اب جو بھی ہوجائے ہم۔۔۔۔۔۔۔ پی ٹی آئی نے جہانگیر ترین کے استعفے کے حوالے سے اپنا لائحہ عمل طے کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت کور گروپ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلوں ، ان فیصلوں سے پیدا ہونے والی صورتحال اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں جہانگیر ترین کے پارٹی عہدے سے استعفے کی منظوری کو بھی مؤخر

کر دیا گیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین کی نااہلی پرنظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے۔جہانگیر ترین کے پارٹی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفے کو سپریم کورٹ میں دائر کی جانے والی نظر ثانی اپیل کے فیصلے کے بعد قبول یا مسترد کیا جائےگا۔ اجلاس میں بطور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نا اہل قرار دیے جانے کے بعد جہانگیر ترین نے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے نام لکھے گئے استعفیٰ میں جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں انہوںنے عمران خان سمیت سخت احتساب کا سامنا کیا اور دونوں سرخروہوئے، ان کی نا اہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، لیکن عدالتی فیصلے پر سر تسلیم خم کرتے ہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کو سب سے بڑی سیاسی قوت بنایا، عمران خان کی قیادت اور دوستی اثاثہ ہے جو مرتے دم تک قائم رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ اپنی سیاسی زندگی اور تحریک انصاف پر فخر ہے، پارٹی کارکنوں کی بے پناہ محبت اور حمایت حاصل رہی جس پر شکر گزار ہوں۔عمران خان کو بھجوائے گئے استعفیٰ میں جہانگیر ترین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اخلاقی طور پر ان کیلئے پارٹی عہدہ رکھنا درست نہیں ہے اس لیے وہ بطور سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ چیئرمین ان کا استعفیٰ جلد از جلد قبول کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.