حنیف عباسی کا کوئی کمال نہیں ، جہانگیر ترین نے اپنی وکٹ پر خود بلا مار دیا ، مگر کیسے ؟ اس خبر میں پڑھیے

حنیف عباسی کا کوئی کمال نہیں ، جہانگیر ترین نے اپنی وکٹ پر خود بلا مار دیا ، مگر کیسے ؟ اس خبر میں پڑھیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نااہل قرار دئیے جانے کے بعد تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے ٹرسٹ ڈیڈ کی محض تشریح پر انہیں نااہل قرار دیا۔عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ

پی ٹی آئی رہنما نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین نے آف شور کمپنی ظاہر نہیں کی اور عدالت کے سامنے جھوٹ بولا، الیکشن کمیشن جہانگیر ترین کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف زرعی اراضی پر فیصلہ ابھی نہیں سنایا جارہا۔فیصلے کے بعد جہانگیر ترین نے کہا کہ لندن پراپرٹی کی مکمل منی ٹریل قبول کی گئی،چھپائی نہیں، لندن پراپرٹی کو2011 سے بچوں کا اثاثہ ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ مجھ پرانسائیڈ ٹریڈنگ اور زرعی آمدن چھپانے کا الزام تھا، مجھ پر لگائے گئے الزامات مسترد ہوئے۔ دوسری جانب عمران خان نااہلی کیس کے فیصلے کے موقع پر سپریم کورٹ کے باہر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد جمع ہونے پر صورت حال کشیدہ ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں نے وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگائے جبکہ مسلم لیگی کارکنوں نے اے ٹی ایم کارڈ ہاتھوں میں لے کر عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری احاطہ عدالت کے اندر اور باہر تعینات رہی جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت حال پر قابو پانے کیلئے واٹر کینن بھی منگوائی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.