تحریک انصاف کا نیا سیکرٹری جنرل کون ہو گا؟ تحریک انصاف دو حصوں میں تقسیم عمران خان مشکل میں پھنس گئے

تحریک انصاف کا نیا سیکرٹری جنرل کون ہو گا؟ تحریک انصاف دو حصوں میں تقسیم عمران خان مشکل میں پھنس گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جہانگیر ترین کے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کور گروپ کا عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ، تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل کیلئے اسد عمر اور نعیم الحق کے نام سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین کے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد پی ٹی آئی کور گروپ کا عمران خان کی زیر صدارت اجلاس جاری ہے جسمیں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدپیدا ہونیوالی صورتحال اور جہانگیر ترین کے استعفیٰ کے بعد نئے سیکرٹری جنرل کے ناموں

پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے نئے سیکرٹری جنرل کیلئے دو مضبوط امیدوار جن میں اسد عمر اور نعیم الحق شامل ہیں سامنے آچکے ہیں ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق کور گروپ کے زیادہ تر ارکان کا جھکائو اسد عمر کی جانب ہے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسد عمر کوتحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل کے طور پر سامنے لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.