’’چلو شکر ہے کہ ۔۔‘‘ جہانگیر ترین کے بیٹے نے والد کی نا اہلی کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا

’’چلو شکر ہے کہ ۔۔‘‘ جہانگیر ترین کے بیٹے نے والد کی نا اہلی کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ سے تاحیات نا اہلی کا فیصلہ آنے کے بعد جہانگیر ترین کا سیاسی مستقبل مخدوش ہو چکا ہے اور اسی پر بس نہیں بلکہ انہوں نے عمران خان سے ون آن ون ملاقات کے بعد پارٹی عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ ایسے میں ان کے بیٹے علی ترین جنہیں ان کا سیاسی جانشین بھی قرار دیا جا رہا ہے کا سماجی رابطون کی ویب سائٹٹویٹر پر ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے والد کی نا اہلی کا تو ذکر بالکل ہی گول کرتے ہوئے کہا

ہے کہ چلو شکر ہے کہ خان صاحب کلیئر ہو گئے ،وہ اگلے وزیراعظم ہو نگے انشااللہ “۔ ۔علی ترین کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈ یا پر لوگوں نے انہیں دل کھول کر داد دی ہے جبکہ کئی صارفین نے ان کے والد کے حوالے سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.