haneef

شیخ رشید نالہ لئی میں ڈوب مریں، حنیف عباسی جذبات پر قابو نہ رکھ سکے،حدیبیہ کیس فیصلہ آتے ہی کیا کچھ کہہ گئے

اسلام آباد(سی پی پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے حدیبیہ کیس دوبارہ کھلنے کی اپیل مسترد ہونے پر رد عمل میں کہا ہے کہ شیخ رشید کو ڈوب مرنا چاہیے اور اگر انہیں پانی نہیں ملتا تو وہ نالہ لئی میں ڈوب مریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس میں درخواست گزار حنیف عباسی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔ عدالت آمد کے موقع پرحنیف عباسی نے کہا کہ وہ فیصلے سے متعلق کوئی پیش گوئی نہیں کریں گے کیونکہ وہ شیخ رشید کی طرح نہیں کہ ہوا میں باتیں کردیں۔ انہوں نے

سربراہ عوامی مسلم لیگ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد شیخ رشید کو ڈوب مرنا چاہیے اور اگر انہیں پانی نہیں ملتا تو وہ نالہ لئی میں ڈوب مریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.