anushka and virat

انوشکا دلہن بن کر کوہلی کی زندگی میں کیا آئی کہ بھارتی کپتان پر قسمت کی دیوی مہربان ہو گئی، بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اٹلی میں بالی ووڈ سٹار انوشکا کو دلہن بنانے کے بعد اس وقت اٹلی کے شہر روم میں ہنی مون ٹرپ پر موجود ہیں۔ نوبیاہتا جوڑا اپنی زندگی کے اس خوشگوار دور سے خوب لطف اندوز ہو رہا ہے اور یہ خوشی اس وقت اور زیادہ میٹھی ہو گئی جب کوہلی کو تنخواہ میں 100فیصد اضافے کی زبردست خبر ملی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ونو د رائے کیسربراہی میں کرکٹ ایڈمنسٹریشن کے نا م سے کمیٹی بنائی تھی جس نے اب ایک پرپوزل تیار کیا ہے دس میں کوہلی سمیت

تمام کرکٹرز کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضا فہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے،کمیٹی کی یہ سفارشات جلد بھارتی کرکٹ بور ڈ کو ارساں کر دی جائیں گی۔ بھارتی کرکٹرز کی تنخواہوں میں 100فیصد اضافے کی خبر آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین نے انوشکا کو ویرات کوہلی کا گڈ لک چارم قرار دیدیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.