ispr

خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی،آئی ایس پی آر نے اہم اعلان کردیا

راولپنڈی /لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران 21دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملک دشمن فسادیوں کے خلاف پاک فوج نے ایک اور کارروائی کی ہے۔ پنجاب کے شہر بھکر اورسرگودھا میں پنجاب پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائیوں کے نتیجے میں 21دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر بلوچستان کے علاقے لہری اور تہری میں

کارروائی کی گئی۔ گرفتارافراد کے قبضے سے ٹینک شکن گولے سمیت بھاری تعداد میں مختلف نوعیت کا اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.