جہانگیر ترین نااہل ہو گئے لیکن اب وہ تحریک انصاف پر اور زیادہ پیشہ لگائیں گے کیونکہ ۔۔۔۔ ملاحظہ کیجیے بی بی سی کا تازہ ترین سیاسی تبصرہ

جہانگیر ترین نااہل ہو گئے لیکن اب وہ تحریک انصاف پر اور زیادہ پیشہ لگائیں گے کیونکہ ۔۔۔۔ ملاحظہ کیجیے بی بی سی کا تازہ ترین سیاسی تبصرہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی جہانگیر ترین کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جہانگیر ترین سنہ 2015 میں لودھراں سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ جہانگیر ترین کی نااہلی کے حوالے سے شیخ رشید نے کہا کہ

ان کی نااہلی پاکستان تحریک انصاف کے لیے بہت بڑا سیٹ بیک ہے۔ جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کو بڑا سہارا دیا ہوا تھا۔ ’سیاست میراتھن ہوتی ہے اور اس میں نئے لوگ آگے آ جاتے ہیں اور نئے انویسٹر سامنے آتے ہیں۔ لیکن جہانگیر ترین پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پی ٹی آئی میں اور زیادہ انویسٹ کریں گے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اگلا وزیر اعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔ اب بہت سے لوگ پاکستان تحریک انصاف میں آئیں گے۔ اور مسلم لیگ نواز کے بھی بہت سے اراکین جو اس فیصلے کے انتظار میں تھے اب عمران خان کو جوائن کریں گے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین اور عمران خان کے کیس کے تحریری فیصلے کی ابتدا میں دیانت داری کی اہمیت پر بات کی اور لکھا کہ ’ دیانت داری انسانی خصوصیات میں سے عظیم ترین ہے۔ چیف جسٹس نے لکھا کہ جس قوم کو چلانے والے دیانت دار اور ایماندار نہ ہوں وہ ترقی یافتہ ملکوں سے پیچھے رہ جاتی ہے۔ عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اسی وجہ سے ہمیں دیکھنا اور پرکھنا ہوتا ہے کہ ملک چلانے والے عمومی طور پر دیانت دار ہیں اور خاص طور پر قانون کے منتخب نمائندے کی حیثیت سے وہ آرٹیکل 62 ون ایف، پاکستان کے 1973 کے قانون کے مطابق اہل ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے ٹویٹ کی ’میں عمران خان کو کیس کے فیصلے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ عمران خان نے سپریم کورٹ کے سوالات کا تسلی بخش جواب دیا اور منی ٹریل پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.