فیصلہ ہوگیا : جہانگیر ترین کے بعد رانا ثناء اللہ بھی فارغ ۔۔۔۔۔ پیر سیالوی نے میدان مار لیا

فیصلہ ہوگیا : جہانگیر ترین کے بعد رانا ثناء اللہ بھی فارغ ۔۔۔۔۔ پیر سیالوی نے میدان مار لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے پیر حمید الدین سیالوی کو فون کرکے رانا ثناء اللہ کے استعفے کی پھر یقین دہانی کرا دی۔میڈیا رپوٹس کے مطابق ختم نبوت کے معاملے پر فیصل آباد میں پیر حمید الدین سیالوی نے بڑا اجتماع کیا اور اب ان کا گوجرانوالہ میں اجتماع ہونے جا رہا تھا کہ وزیر اعلیٰ

پنجاب شہباز شریف نے پیر حمید الدین کو اطلاع بھجوائی ہے کہ پیر صاحب مہربانی کریںاور اپنا گوجرانوالہ کا اجتماع کچھ دن آگے کر دیں۔انہوں نے پیر حمید الدین سیالوی کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میں رانا ثنا اللہ کا استعفی کروا دیتا ہوں اور باقی مطالبات پر ہم بیٹھ کر بات کر لیں گے۔ انہوں نے پیر حمید الدین کو کہا کہ آپ مجھے کچھ وقت دے دیں، میں رانا ثنا اللہ کے استعفے کاا علان کرواتا ہوں اور اگر رانا ثنا اللہ نے میرے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیا تو میں انہیں اپنی کابینہ سے برطرف کر دوں گا۔ واضح رہے کہ پیرخواجہ حمید الدین سیالوی نے 17دسمبر کو گوجرانوالہ میں ’’ختم نبوت کانفرنس ‘‘ کا اعلان کردیا،جبکہ حامد رضا نے یہاں بھی ارکان پار لیمنٹ استعفیٰ دینے کا دعویٰ کر دیا، آن لائن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ نے پیر سیال شریف کی طرف سے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے17دسمبر کو عاشقان رسول کا اگلا پڑاؤ گوجرانوالہ میں ہو گا جہاں مزید کئی ارکان پارلیمنٹ استعفیٰ دیں گے، جلسے کی قیادت خواجہ حمید الدین سیالوی او ر میزبانی سنی اتحاد کونسل کرے گی۔رانا ثناء اللہ کو مستعفی تو ہو نا ہی پڑے گا، ن لیگ کا صفایا کر کے دم لیں گے۔ ملک بھر کے گدی نشین مشائخ پیر آف سیال شریف کی قیادت میں متحد و متفق ہیں، جلد ہی علماء و مشائخ کا سربراہی اجلاس بلا کر آئندہ الیکشن میں سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ ن لیگ والوں کا شو ختم ہو گیا، درود والے میدان میں آگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.