بریکنگ نیوز:جہانگیر ترین کو بچانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے انتہائی قدم اٹھا نے کا اعلان کر دیا

بریکنگ نیوز:جہانگیر ترین کو بچانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے انتہائی قدم اٹھا نے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے جہانگیر ترین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ سنادیا جس میں عمران خان کو اہل جب کہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کےبعد

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تین الزامات تھے، پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف درخواست مسترد کی گئی جب کہ جہانگیر ترین کےخلاف درخواست میں دو الزامات مسترد کیے گئے، انہیں ایک الزام پر نااہل کیا گیا جو ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے لیکن آج کے فیصلے سے ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا ہے، عمران خان اور جہانگیر ترین کا پاناما کے مافیا سے کوئی مقابلہ نہیں، ہمارے کیس کو جس طرح مقابلے پر رکھا گیا وہ خود بہت بڑی زیادتی تھی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالت نے 99 فیصد ہمارے حق میں اور ایک فیصد خلاف فیصلہ دیا، جہانگیر ترین پر منی لانڈرنگ، کرپشن اور انسائیڈر ٹریڈنگ کے الزامات مسترد کیے گئے، ان کی نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، امید ہے نظر ثانی کی درخواست میں سپریم کورٹ یہ فیصلہ واپس لے گی۔ واضح رہے کہ اس سےقبل سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو اہل جب کہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دے دیا۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے 250 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نیازی سروسز لمیٹڈ کے شیئر ہولڈر یا ڈائریکٹر نہیں تھے۔عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تحریک انصاف پر غیرملکی فنڈنگ کا الزام لگایا گیا تاہم درخواست گزار غیر ملکی فنڈنگ پر متاثرہ فریق نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.