بریکنگ :- عمران خان اہل یا نا اہل؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

بریکنگ :- عمران خان اہل یا نا اہل؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان بچ نکلے ، نا اہلی کیس میں سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کمرہ نمبر 1میں کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےعمران خان کو کلین چٹ دیدی ہے۔ فیصلے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نااہلی سے بچ نکلے ہیں ۔ن لیگ کے رہنما حنیف عباسینےاپنی دائر درخواستوں پر موقف اختیار کیا تھا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62، 63کے تحت نا

اہل قرار دیا جائے کیونکہ عمران خان نے 2013ء میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بنی گالہ کی اراضی سے متعلق جھوٹ بولاہے جبکہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے چل رہی ہے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا اور ایسی پارٹی ملکی قانون کے تحت انتخابات نہیں لڑ سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.