کیا واقعی سپریم کورٹ عمران خان کو خوشخبری سنانے والی ہے؟ کپتان کو مٹھائیوں کی ٹوکریاں کون بھجوا رہا ہے؟دھماکہ خیز خبر

کیا واقعی سپریم کورٹ عمران خان کو خوشخبری سنانے والی ہے؟ کپتان کو مٹھائیوں کی ٹوکریاں کون بھجوا رہا ہے؟دھماکہ خیز خبر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں آج چند ہی لمحوں بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق محفوظ فیصلہ سنانے جا رہی ہے۔ عمران خان اس وقت کراچی کے ایک نجی ہوٹل میں موجود ہیں جہاںمیڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں مٹھائیوں کی ٹوکریاں بھجوائی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ حنیف عباسی نےاپنی دائر درخواستوںپر موقف اختیار کیا ہوا ہے کہ عمران خان کو آرٹیکل 62، 63کے تحت نا اہل قرار دیا جائے کیونکہ انہوں نے 2013ء میں اپنے کاغذات نامزدگی میں بنی گالہ کی اراضی سے متعلق جھوٹ

بولاہے جبکہ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ سے چل رہی ہے جس کی قانون اجازت نہیں دیتا اور ایسی پارٹی ملکی قانون کے تحت انتخابات نہیں لڑ سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.