hdebiya

سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد کردی

اسلام آباد ( آن لائن )سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل مسترد کردی ہے ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عدالت اعظمیٰ میں جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔اس دوران
سماعت کے دوران نیب کے وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب تک لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم نہ ہو حدیبیہ ریفرنس کی تحقیقات نہیں ہوسکتی۔اس موقع پر عدالت نے مختصر حکم دیتے حدیبیہ پیپرز ملز کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل کو مسترد کردیا۔معزز جج کا کہنا تھا کہ 2014میں لاہور ہائیکورٹ نے ریفرنس ختم کیا تھا اور نیب کی دوبارہ اپیل بھی مسترد کردی تھی ،ان چار سالوں میں نیب نے اپیل کیوں نہیں کی؟۔نیب پراسیکیوشن اس سوال پر عدالت کو قائل نہیں کر سکی اور عدالت نے درخواست زائد المدت قرار دے دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.