پرویز خٹک زندہ باد، عمرا ن خان پائندہ باد: خیبر پختونخوا میں غریبوں کے بچوں کے لیے 29 ارب روپے منظور کر لیے گئے

پرویز خٹک زندہ باد، عمرا ن خان پائندہ باد: خیبر پختونخوا میں غریبوں کے بچوں کے لیے 29 ارب روپے منظور کر لیے گئے

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے خیبر پختونخوا میں برسرِ اقتدار آنے کے بعد صحت اور تعلیم کو پہلی ترجیح سمجھا اور اُن کے لئے ہر سال بھاری بھرکم بجٹ مختص کیا گیا۔ پہلے سال 66.6 ارب، اگلے سال 33 فیصد اضافہ کے ساتھ 111 ارب روپے، تیسرے سال 97 ارب، چوتھے سال صرف پرائمری تعلیم کے لئے 12 ارب 45 کروڑ روپے رکھے گئے۔

جس میں سے 100 نئے پرائمری اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر بھی شامل تھی۔ خیبرپختونخواہ تعلیمی بجٹ میں 29ارب کا اضافہ کیا گیا، اساتذہ کی ٹریننگ سے لیکر نئے سکولوں کی تعمیر، پرانے سکولوں کی توسیع۔ ترجیحات کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کے تمام اضلاع میں خیبرپختونخواہ کے سات اضلاع بہتر تعلیمی نظام میں سرِفہرست ہیں۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں یکساں نظام تعلیم یعنی’’سرکاری اور نجی اداروں میں یکساں نصاب اور یکساں طرز تعلیم‘‘ متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا تھا، اور صوبائی حکومت نے بھی تعلیمی معیار درست کرنے کے لئے کئی منصوبوں پر کام کیا۔ اِسی طرح اساتذہ کی حاضریاں یقینی بنانے کے لئے اسکول مانیٹرنگ سسٹم اور اسکولوں میں بائیو میٹرک سسٹم بھی متعارف کیا گیا۔ اِس کے علاوہ ایک مہم ’’پڑھو لکھو اور زندگی بناؤ‘‘ کے نام سے شروع کی گئی تھی، جس کا مقصد صوبے کے 26 کروڑ اسکولوں سے باہر بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا تھا۔ اِس مہم کا آغاز کرتے ہوئے عمران خان صاحب نے پشاور کے ایک پرائمری اسکول میں پہلا بچہ اپنے دستِ مبارک سے اسکول میں داخل کرایا اور انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ آخری بچہ اسکول میں داخل ہونے تک وہ اپنی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوں گے چاہیں اِس ضمن میں دوسرے ملکوں کے سامنے دستِ سوال دراز کرنا کیوں نہ پڑے۔ جبکہ اسکولوں سے باہر بچوں کو داخل کرانے کے لئے بھی ایک مہم ’’گھر آیا استاد‘‘ شروع کی گئی، جس میں اساتذہ کو خود گھروں میں جاکر بچوں کو اسکول میں داخل کرانے کی ذمہ داری تفویض کی گئی تھی۔اِس بار بھی صوبائی حکومت نے اپنے آخری بجٹ میں تعلیم کے لئے 138 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.