عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نا اہلی کیس کا فیصلہ ، سپریم کورٹ نے بڑا اعلان کردیا

عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف نا اہلی کیس کا فیصلہ ، سپریم کورٹ نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد: چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بینچ نے سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ 14 نومبر کو محفوظ کیا تھا، سپریم کورٹ آف پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کیخلاف نا اہلی کیس کا فیصلہ (آج) جمعہ کو سنائے گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءحنیف عباسی کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران اور جہانگیر ترین کیخلاف دائر درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

تھا جو آج جمعہ کو دوپہر دو بجے سنایا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے بطور وکیل نعیم بخاری جبکہ درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیئے۔ درخواست گزار حنیف عباسی نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین پر اثاثے چھپانے اور آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں نا اہل قرار دینے کی علیحدہ علیحدہ درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی تھیں۔ 14 نومبر2017ء کو سماعت مکمل ہونے پر سپریم کورٹ نے عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے وکلاء سے کہا تھا کہ یہ امید نہ رکھیں کہ فیصلہ کل آ جائے گا تاہم اب سپریم کورٹ نے تقریبا ایک ماہ قبل محفوظ کیا گیا فیصلہ (آج) جمعہ کو دوپہر دو بجے سنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.