nawaz

نوازشریف اور مریم نوازنے پاکستان واپسی سے متعلق بڑافیصلہ کرلیا،کلثوم کی طبیعت کیسی ہے،لندن سے تفصیلات آگئیں

اسلام آباد(سی پی پی) سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز19دسمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں نوازشریف اور مریم صفدر 18دسمبر کو برطانیہ سے پاکستان پہنچیں گے اور اگلے روز 19 دسمبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے،بیگم کلثوم کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے، تاہم مزید علاج کے لیے انہیں لندن میں رہنا پڑے گا، ان کی دیکھ بھال کے لیے حسن اور حسین نواز وہاں موجود ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق 19 دسمبر کو پنجاب ہاوس اسلام آباد میں اعلی سطحی مشاورتی اجلاس ہو گا،جس میں وزیراعظم

شاہد خاقان عباسی، وزیرا علی پنجاب شہباز شریف، راجہ ظفرالحق، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان شریک ہوں گے۔اجلاس میں سیاسی صورت حال پر مسلم لیگ (ن)کی آئندہ حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی، سینیٹ انتخابات، عام انتخابات ، قبل از وقت انتخابات کے آپشن پر بھی غور ہو گا، ان اہم ایشوز پر سابق وزیراعظم نواز شریف اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.