wazeer

وزارت اطلاعات کے ساتھ اختلافات،چیئرمین پی ٹی و ی عطاء الحق قاسمی مستعفی …..

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان ٹیلی ویژن عطاء الحق قاسمی نے وزارت اطلاعات کے ساتھ اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔بدھ کے روز چیئرمین پی ٹی وی عطاء الحق قاسمی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ عطاالحق قاسمی نے استعفے میں موقف اختیار کیا کہ وزارت اطلاعات کیجانب سے ناموافق حالات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں ۔ وزارت اطلاعات نے مشکلات کھڑی کردی تھیں،کام جاری رکھنا ممکن نہیں رہا، یاد رہے کہ عطاء الحق قاسمی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں، انہیں دسمبر2015میں چیئرمین پی ٹی وی

کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.