تیرے پیار میں پاگل ہو گیا۔۔۔ نوجوان جوڑے نے عمران خان سے ملاقات کے لیے ایسا کام کر ڈالا کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

تیرے پیار میں پاگل ہو گیا۔۔۔ نوجوان جوڑے نے عمران خان سے ملاقات کے لیے ایسا کام کر ڈالا کہ ہر طرف دھوم مچ گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان چونکہ سابق کرکٹر بھی رہ چکے ہیں لہٰذا دنیا بھر میں ان کے مداحوں کی تعداد ان گنت ہے۔ عمران خان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے ان کے مداح کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں، حال ہی میں ایک شادی شدہ جوڑے نے کپتان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اپنی فلائٹ ہی مس کر دی۔

کراچی کے نجی ہوٹل میں ایک شادی شدہ کراچی سے اسلام آباد کے لیے اُڑان بھرنے ہی والا تھا کہ انہیں معلوم ہوا کہ عمران خان اسی ہوٹل میں چلے آرہے ہیں۔ یہ سنتے ہی کپتان کے دیوانوں نے فلائٹ ٹکٹ کینسل کیا اور کپتان کا انتظار کرنے لگے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹکٹ کینسل کرنے والے شخص نے بتایا کہ یہاں موجود سکیورٹی نے عمران خان کی آمد کے بارے میں بتایا جس کے بعد میں ان سے ملنے کے لیے کافی پُراُمید ہو گیا۔ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں اسی لیے میں نے ٹکٹ بھی کینسل کیا تاکہ ان سے ملاقات کر سکوں۔ گھنٹے بھر کے انتظار کے بعد جب عمران خان آئے تو انہوں نے اپنے مداحوں کی خواہش پوری کر دی۔جبکہن دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بدھ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور سراج الحق کے درمیان ملاقات اسلام آباد کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی،دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے اور کے پی کے حکومت کے حوالے سے بھی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.