عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے، الیکشن کمیشن نے اہم معاملے کا فیصلہ سنا دیا

عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے، الیکشن کمیشن نے اہم معاملے کا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا‘ انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج‘ کاغذات‘ پینل کی تفصیلات 18 دسمبر تک پاکستان تحریک انصاف سے طلب کرلیں‘ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی نمائندہ الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا‘ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے حکم جاری کردیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلافکارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی سے انٹرا پارٹی انتخاب کے نتائج‘ کاغذات نامزدگی اور پینل کی تفصیلات

اٹھارہ دسمبر تک طلب کرلیں۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے حکم دیا۔ پی ٹی آئی کے رکن یوسف علی نے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا تھا پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی نمائندہ الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.