ملائیشین فوج نے بیت المقدس سے قبضہ چھڑوانے کیلئے خود کو پیش کردیا ،ہر مسلمان کا دل جیت لیا

ملائیشین فوج نے بیت المقدس سے قبضہ چھڑوانے کیلئے خود کو پیش کردیا ،ہر مسلمان کا دل جیت لیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان پر پوری مسلم دنیا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے ۔تمام مسلم ممالک میں احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کئے جارہے ہیں لیکن ملائیشیاءکی فوج نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ایسا اعلان کر دیا ہے کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے دل جیت لیے ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیئن آرمی نے اعلانکیا ہے کہ وہ مقبوضہ بیت المقدس کے معاملے پر حرکت میں آنے کے لیے بالکل تیار ہے اور اعلیٰ قیادت اور ملکی سربراہ کے اشارے کی منتظر

ہے۔ملائیشین وزیردفاع ہشام الدین طون حسین نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بطور وزیردفاع وثوق کے ساتھ یہ کہتا ہوں کہ ہماری فوج یروشلم کے معاملے پر متحرک ہونے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور ملائیشین آرمڈ فورسز کے سپریم کمانڈر اور سربراہ مملکت سلطان محمد ہفتم کی طرف سے سگنل ملنے کی منتظر ہے۔ہشام الدین طون حسین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے پوری امت مسلمہ کے منہ پر طمانچہ مارا ہے اور اسے اس کے نتائج بھگتنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔واضح رہے کہ اس معاملے پر ترکی کے صدر طیب اردوان اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہوکے درمیان شدید تلخ کلامی بھی ہوچکی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.