پی آئی اے کی مدینہ سے ملتان آنیوالی پرواز میں بچی کی پیدائش

پی آئی اے کی مدینہ سے ملتان آنیوالی پرواز میں بچی کی پیدائش

ملتان( این این آئی) مدینہ منورہ سے آنے والے پی آئی اے کے طیارے میں دوران پرواز ایک مسافر خاتون نے بچی کو جنم دیدیا ۔بتایا گیا ہے کہ مدینہ سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں خاتون کوثر بی بی نے بیٹی کو جنم دیا۔ بچی کو جنم دینے والی خاتون عمرے کی ادائیگی کے بعد پرواز پی کے 761 سے ملتان آرہی تھیں۔ذرائع کے مطابق فلائٹ کو دھند کے باعث کراچی ائیرپورٹ اتارلیا گیا تھا اور بعدازاں موسم بہتر ہونے کے بعد ملتان روانہ کردیا گیا۔ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔ خاتون کے

اہلخانہ نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے وقت ائیر ہوسٹسز نے بہت خیال رکھا اور پی آئی اے عملے نے ثابت کیا وہ اپنے مسافروں کا خیال رکھتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.